دھمکی آمیز کالزکا معاملہ ، شیخ رشید کی نگرانی کیسے ہورہی ہے؟خود ہی بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کیلئے دھمکی آمیز کال کے معاملے پر نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائن میں نا معلوم کالر کیخلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت اور دھمکیاں دینے کے جرم میں درج کیا گیا۔شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز کال کے بعد سرگرمیاں محدود اور محتاط کرنے کا کہا گیا،لال حویلی پر روزانہ اسلام آباد کی جانب سے ایک ڈرون نگرانی کیلئے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں،اب لال حویلی کے اوپر ڈرون چلایا جا رہا ہے جس کی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں۔آج ڈرون آیا تو شوٹر اسے مار گرائے گا کیونکہ میں نے اجازت دے دی ہے،دھمکی کے حوالے سے گزشہ رات پولیس کی جانب سے راشد شفیق کو بتایا گیا۔دھمکیوں کے باوجود عمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا،یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اس کے دوران راولپنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر شیخ رشید پر حملے کی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی۔پولیس کی جانب سے شیخ رشید کوآگاہ کیا گیا، ملاقاتیں،سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا گیا۔سی پی او آفس کے لینڈ لائن نمبر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملے کی دھمکی آمیزکال موصول ہوئی۔کال موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے شیخ رشید کو آگاہ کر دیا گیا اور انہیں ملاقاتیں،سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ شیخ رشید کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے دھمکی آمیزکال کی تصدیق کی۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور لال حویلی کی سکیورٹی بڑھا دی، دھمکی آمیز کال کرنے والے شخص نے اپنا نام ارشاد انصاری بتایا،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھمکی آمیز کال کی تحقیقات شروع کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں