زمین پر انسانوں کی تعداد آج کتنی ہو جائے گی؟ اقوام متحدہ نے پریشان کن اعداد و شمار جاری کر دیئے

نیویارک (پی این آئی) روئے زمین پر انسانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں آج دلچسپ خبر آ گئی ہے۔ آبادی اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا کی آبادی 8 ارب ہوجائے گی جبکہ 2030ء میں آبادی کا تخمینہ ساڑھے 8 ارب لگایا گیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2050ء میں 9.7 ارب جبکہ صدی کے اختتام پر دنیا کی آبادی 10.4 ارب ہوسکتی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس میں آبادی کے حوالے سے جاری ہونے والے سالانہ اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی آبادی 1950 کے بعد سب سے سست رفتار سے بڑھ رہی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق بھارت 2023 کے دوران دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے طور پر چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں