ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد روہت شرما کی چھٹی، اگلا بھارتی کپتان کو ن ہو سکتا ہے؟ نام بتا دیا گیا

نئی دلی (پی این آئی) گزشتہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ ان کی جگہ روہت شرما کو اس امید کے ساتھ کپتانی سونپی گئی کہ وہ کوئی ٹرافی جیت کر لائیں گے لیکن ان کی قیادت میں ٹیم سیمی فائنل میں انگلینڈ سے 10 وکٹوں سے شکست کھا کر باہر ہوگئی۔

 

 

ایسے میں یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کے جانے کے بعد ایسا کون سا کھلاڑی ہوسکتا ہے جس کو کپتان بنایا جائے تو وہ ٹیم کو کوئی نہ کوئی ٹرافی بھی جتوا سکے ۔ بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا بھارتی ٹیم کی قیادت سنبھال سکتے ہیں۔سٹار سپورٹس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ ہاردیک پانڈیا کو انڈین پریمیئر لیگ میں پہلی بار کھیلنے والی گجرات کی ٹیم کی قیادت سونپی گئی اور انہوں نے پہلی ہی بار اسے چیمپین بنادیا۔ انہیں اس بات کی امید نظر آ رہی ہے کہ مستقبل میں بھارت کی قومی ٹیم کی قیادت بھی ہاردیک پانڈیا سنبھالنے والے ہیں۔سیمی فائنل میں بھارت کی بدترین شکست پر سنیل گواسکر نے کہا کہ اس شکست کے بعد بہت سے کھلاڑی اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہے ہوں گے، کچھ کھلاڑی ہوسکتا ہے کہ ریٹائرمنٹ بھی لے لیں۔ ٹیم میں ایسے بہت سے کھلاڑی ہیں جو 30 سال سے زائد عمر کے ہیں اور وہ اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں