سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیا ن مبینہ علیحدگی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں

لاہور (پی این آئی)ہر پاکستان کی پسندیدہ ترین شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی کو لگتاہے کہ نظر لگ گئی ہے ، سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ جوڑی میں مبینہ علیحدگی ہو گئی ہے۔ تاہم سٹارز کی جانب سے ابھی کوئی تریدی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اورثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ ایک ساتھ منائی۔ ثانیہ مرزا نے سالگرہ کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں لیکن شعیب ملک نے ایک تصویر اپنے مداحوں کے لیے جاری کی۔

لیکن صارفین کی توجہ کا مرکز اس وقت ثانیہ مرزا کی ایک پوسٹ بنی ہوئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان کے سامنے لیٹی ہوئی ہیں اور وہ ان کی ناک پر بوسہ لے رہاہے ، اس پوسٹ پر دیا گیا کیپشن غور طلب ہے جس میں ٹینس سٹار کہتی ہیں کہ بیٹے کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین لمحات میں مدد گار ہوتا ہے ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اب تک علیحدگی کی خبروں سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ دونوں کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جس کی پاکستانی میڈیا میں بھرپور کوریج کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close