لاہور(پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہاہے آرمی چیف جو بھی ہوگا وہ بہترین ہوگا، ہمیں کسی پرکوئی اعتراض نہیں، گزشتہ روز غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے۔ فوج ایک ادارہ ہے، اپنے فیصلے خود کرتا ہے، آرمی چیف جوبھی ہوگا وہ بہترین ہوگا، ہمیں کسی پرکوئی اعتراض نہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا، نئے شیڈول کے تحت لانگ مارچ کی
اسلام آباد آمد میں مزید تاخیر ہوگی۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا، عمران خان نے منگل کو چن دا قلعہ سے مارچ شروع کر کے گوندالا والا باغ پر ختم کیا ، لانگ مارچ آج بدھ کو ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جبکہ جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق جمعے کو گجرات سے لالہ موسی تک لانگ مارچ پہنچے گا، لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا، اتوار کو سرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں