عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے سیاست چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر دفاع و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پرویز خٹک دفاعی پوزیشن پر آگئے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب سیاست سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نےایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سے کسی سے ایسے مذاکرات نہیں ہوئے جو کامیاب ہوسکیں کیونکہ دوسری طرف وہ جذبہ ہی نہیں ہے۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے سنجیدہ ملاقاتیں ہوئی ہی نہیں ہیں، ادھر کی

طرف سے کبھی اس جذبے کے ساتھ سوچا ہی نہیں گیا اور مذاکرات کامیاب بھی کیسے ہوں۔ مینڈیٹ کسی کے پاس ہے ہی نہیں، گیارہ بندوں سے کیا بات کی جائے، جب تک نئے الیکشن پر بات نہیں ہوگی ہم اس عمل سے دور ہی رہیں گے۔ اس موقع پر سابق وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ اگر عمران خان نا اہل ہوجاتے ہیں تو کیا آپ وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہوں گے جس پر پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے نہ کبھی ایسا سوچا اور چاہا اور نہ ہی کبھی ایسے عمل میں شامل ہوں گا، میں تھک چکا ہوں اور چاہتا ہوں کہ اب ریٹائر ہو جاؤں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں