ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں کشمیر کی تاریخ، ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے لگائی گئی تین روزہ نمائش کا دورہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی)ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ آرٹس اینڈ ڈیزائن و آرکیالوجی کے زیر اہتمام کشمیر کی تاریخ،ثقافت اورکلچر کو اجاگر کرنے کیلئے لگائی گئی تین روزہ نمائش کا دورہ کیا، شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر رخسانہ خان نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو نمائش کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد سجاد خان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقادر خان، پروفیسر ڈاکٹر ظفیر کیانی، آفیسران اطلاعات قراۃالعین شبیر، راجہ علاوالدین منہاس، راجہ عبدالباسط خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں لگائی گئی تین روزہ نمائش میں فن پاروں، پوٹریٹس اور ماڈلز کے ذریعے کشمیر کی تاریخ،ثقافت اورکلچر کو اجاگر کیا گیا اور کشمیر کے مختلف اداور کا احاطہ کیا گیا ہے۔ نمائش کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ نسل نو کی کشمیرکی تاریخ اور قدیمی ثقافت سے آشنائی وقت کی ضرورت ہے، آزادجموں وکشمیر کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام بہترین ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے نوجوان نسل کو فن و ثقافت سے آگاہی سمیت ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔ ڈی جی اطلاعات نے کہاکہ کہ اس حوالہ سے محکمہ اطلاعات جامعہ کشمیر کے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے ساتھ مکمل تعاون کریگا۔ اس موقع پر سربراہ شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن جامعہ کشمیر ڈاکٹر رخسانہ خان نے کہاکہ کشمیر کی قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے اور کشمیری کلچر کو پروموٹ کرنے کیلئے اس تین روز ہ نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے، شعبہ کے طلبہ نے محنت اور لگن سے فن پاروں، پورٹریٹس اور ماڈلز کے ذریعے قدیم دور کی یاد تازہ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کشمیر مستقبل میں بھی ایسی نمائشوں کا انعقاد کرتار ہے گا جس سے کشمیری کی ثقافت اور کلچر پروموٹ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close