پاکستان کی جاسوس، مودی سرکار نے ہنگامی طور پر سینکڑوں ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی (پی این آئی) مودی سرکار نے سرحدی علاقوں خصوصاً پاکستان کی جاسوسی کے لیے ہنگامی طور پر ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے دفاعی فوج کو دیے گئے فاسٹ ٹریک کے اختیارات کے تحت 750 ڈرونز خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہنگامی طور پر ڈرونز خریدنے کا مقصد اسپیشل فورسز کی قوت مزید مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے 750 ڈرونز ہنگامی طور پر خریدنے کے لیے چند روز قبل ہی ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں۔ ان ڈرونز کو بھارتی فوج کے پیراشوٹ (اسپیشل فورسز) بٹالین کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس (آر پی اے وی) ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ہر طرح کے حالات میں کام کرنے اور اپنے ہدف کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فوج اس مخصوص آر پی اے وی ڈرونز کے ذریعے حاصل کی جانے والی تھری ڈی تصاویر کے ذریعے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے خصوصی مشنز میں استعمال کر سکیں گی۔مقامی میڈیا نے بھارتی فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان جدید ترین ڈرونز کی خریداری کا مقصد بظاہر سرحد پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا اور ان کا مقابلہ کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close