یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) یوم سیاہ کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےموقع پر اسلام آباد میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی وزارت خارجہ سے شروع ہوئی اور ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی ۔ریلی کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کی ۔ریلی میں حریت قیادت سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک تھی ،ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور اقوم متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرانےمیں اپنا کردار ادا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close