راتوں کو ہونیوالی ملاقاتیں اپنے منطقی انجام کو نہیں پہنچیں، ڈی جی آئی ایس آئی کا دعویٰ

راولپنڈی (پی این آئی) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے صدر مملکت عارف علوی کی اہتمام کردہ ملاقاتوں کا اعتراف کر لیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان ملاقاتوں کے انجام سے بھی پردہ اٹھایا ہے ۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ گزشتہ دنوں آپ نے رات کی تاریکی میں ملاقاتوں کی بات کی ، اسی طرح ایک ملاقات کا پھر سے حوالہ دیا گیا جس کا اہتمام صدر مملکت نے کرایا تھا ، اس ملاقات کا انجام کیا ہوا تھا ؟جس پر ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کا کہنا تھا کہ جن ملاقاتوں کا آپ حوالہ دے رہے ہیں جو کہ صدر مملکت صاحب نے کروائیں ، جی بالکل وہ ملاقاتیں ہوئی تھیں، ان ملاقاتوں کے ہونے میں کوئی بری چیز نہیں دیکھتا ، کیونکہ اس ملاقات کا مقصد ملک میں بہتری لانا ، سیاسی رویوں کو بہتر بنانا تھا لیکن وہ ملاقاتیں اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکیں، کیوں یہ ملاقاتیں اپنے منطقی انجام تک نہ پہنچ سکیں؟ اور اس کے علاوہ کون سی ملاقاتیں ہوئیں؟ اس کیلئے میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ “بلا ضرورت سچ شر ہے “۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں