سائفر من گھڑت کہانی تھی تو۔۔۔ شاہ محمود قریشی کا ردِعمل، اہم سوال اٹھا دیا

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، شاہ محمود قریشی نے آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر بھی بات کی اور کہا کہ سائفر من گھڑت کہانی تھی تو ڈی مارش کی کیا ضرورت تھی ، کامرہ میں ہونے والی نشست میں ، میں بھی شامل تھا۔

 

 

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لک میں عدم استحکام ہے ، یہ اس وقت سے شروع ہوا جب عدم اعتماد کی منصوبہ بندی کی گئی ، کڑی سے کڑی ملتی گئی ، ملک میں عدم استحکام کے ہم ذمہ دار نہیں بلکہ ہم تو حل پیش کر رہے ہیں ، انتخابات ہی استحکام کا حل ہیں۔سائفر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سائفر ایک حقیقت تھی اور ہے ، سفیر نے واشنگٹن میں نشست کا خلاصہ بھیجا اور کہا کہ گفتگو کی نوعیت سفارتی نہیں تھی بلکہ دھمکی شامل تھی ، سائفر پر ہم نے کوئی بیانیہ نہیں گھڑا نہ ہی گھڑیں گے ، ہم سفیر کے بیان کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کریں گے ۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے بحیثیت سیاسی جماعت ادارہ کا ہمیشہ احترام اور دفاع کیا ، ادارے مضبوط ہونے سے جمہوریت اور ملک مضبوط ہوتا ہے ، ہم کسی ادارے کی ساکھ کے خلاف ہیں یہ تاثر بالکل غلط ہے ، عمران خان متعدد بار کہہ چکے کہ مضبوط فوج پاکستان کی ضرورت ہے ، ہمیں استحکام کیلئے فوج کی ضرورت ہے ، ہم نے سیلاب ، کورونا ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمیشہ فوج کے کردار کی تعریف کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں