فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے تہلکہ خیز پریس کانفرنس کرنے والے فیصل واوڈا کو پارٹی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جب کہ انہیں پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

صحافی عبدالقادر نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعوی کیا کہ فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکالا گیا ہے۔اس کے علاوہ فیصل واوڈا کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی طرف سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close