27 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا اہم مرحلہ مکمل

مظفرآباد(پی این آئی)آزادکشمیر میں انتخابی گہما گہمی بڑھ گئی 27 نومبر 2022 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور جانچ پڑتال کا اہم مرحلہ مکمل ہو گیا

24اکتوبر شام 4 بجے تک بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 13637 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے 454 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے جبکہ 13 ہزار 181 امیدوار انتخابی دنگل میں حصہ لے رہے ہیں 2 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔

الیکشن کیلئے نااہل قرار دیئے گئے امیداوار کی اکثریت 25 سال سے کم عمر نکلے میٹرک کی اسناد کی مصدقہ نقولات فراہم نہ کرنے والے امیدواروں کے علاوہ نظریہ الحاق پاکستان کی شق پر یقین نہ رکھنے والے چند ایک امیداواروں کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع بھمبر سے 1347،نیلم سے 735،میرپور سے 1387، جہلم ویلی سے 699،کوٹلی سے زیادہ 2570امیدار میدان میں اترے ضلع سدھنوتی سے 991،باغ سے 1506،حویلی کہوٹہ سے 460،پونچھ سے 1800 جبکہ ضلع مظفرآباد سے 2142 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ضلع بھمبر سے 52 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، نیلم سے 7، میرپور سے 43، جہلم ویلی سے 11،کوٹلی سے 104، سدھنوتی سے 11،باغ سے 39،حویلی کہوٹہ سے 15،پونچھ سے 107 اور ضلع مظفرآباد سے 65 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیئے گئے

دوسری جانب حکمران جماعت تحریک انصاف،اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن مسلم کانفرنس اورپیپلز پارٹی جموں وکشمیر سمیت متعدد سیاسی جماعتیں اپنے امیداوار نامزد کرنے کے حوالے سے شدید دباؤ کا شکار ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close