اسلام آباد(پی این آئی)احتساب عدالت نے مضاربہ کرپشن ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 کے جج اعظم خان نے فیصلہ سنایا جس سلسلے میں نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود مرزا اورملزم عبد الرحمان غازی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزم عبدالرحمان غازی کو 14 سال قید کی سزا سنائی جب کہ ملزم کو 93 کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں