ارشد شریف کو دبئی سے نکلوانے میں حکومت پاکستان کا کیا کردار تھا؟ نامور اینکر پرسن معید پیرزادہ کا بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)معروف اینکر پرسن معید پیرزادہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے ارشد شریف کو دبئی سے ڈی پورٹ کرنے کا کہا تھا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے ٹوئٹر پر ارشد شریف کی موت کا پتہ چلا تو صحافی عمران ریاض خان کو اس خبر کی تصدیق کے لیے فون کیا،انہوں نے روتے ہوئے تصدیق کی ارشد شریف کو گولی لگ گئی ہےپھر ہم دونوں زار و قطار رونے لگ گئے۔

 

 

 

معید پیر زاد ہ نے کہا میں اپنی ماں کی موت پر بھی نہیں رویا ،2013میں میری ماں کی اچانک موت ہوئی تھی اور اس کے بعد میرے ساتھ بہت کچھ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آرہا تھا کہ ارشد شریف چلے گئے،ایسا لگ رہا تھا کہ انہیں کچھ نہیں ہو گا۔انہوں نے بتا یا کہ ارشد شریف کی والدہ سے ملاقات ہوئی ،وہ کہہ رہی تھیں کہ میں نے ارشد شریف کو باہر اس لیے جانے دیا کہ یہاں اس کی زندگی کو خطرہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ارشد شریف کے گھر سے پتہ چلا کہ پہلے وہ دبئی میں تھےجہاں انہیں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت آپ کو ڈی پورٹ کرنا چاہتی ہےلیکن ہم آپ کو ڈی پورٹ نہیں کریں گے ،آپ چوبیس گھنٹوں میں دبئی چھوڑ دیں،پھر وہ ویزہ فری انٹری پر کینیا چلے گئے۔معروف اینکر پرسن نے بتا یا کہ بیرسٹر شعیب نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کور ٹ میں ایک پٹیشن دائر کرنی چاہیے کہ ایسی کیا وجہ تھی کہ پاکستانی حکومت نے ارشد شریف کو دبئی سے ڈی پورٹ کرنے کی بات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں