ارشد شریف کی میت پاکستان کب روانہ کی جائیگی؟ کینیا کے صدر نے بڑی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم شہبازشریف نے صحافی ارشد شریف کے قتل کے واقعہ پر کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جس پر کینیا کے صدر کی جانب سے ارشد شریف کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔

صدر ولیم روٹو نے شہبازشریف کو میت کی وطن واپسی کا عمل تیز بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔یاد رہے کہ گزشتہ رات ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے گولیاں مارکر قتل کر دیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ وہ موگادی سے نیروبی جارہے تھے کہ راستے میں ہائی وے پولیس نے انہیں ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے مبینیہ طور پر ناکے کی خلاف ورزی کی اور شناخت کروائے گئے چلے گئے جس پر ان کی گاڑی کا پیچھا کیا گیا اور گولیاں ماری گئیں جس میں صحافی ارشد شریف سر پر گولی لگنے سے موت کے منہ میں چلے گئے ۔کینیا کے میڈیا کاکہناہے کہ صحافی ارشد شریف کی گاڑی سے ملتی جلتی گاڑی کا حلیہ کینیا کی پولیس کو موصول ہوا تھا جس بنیاد پر گاڑی کو روکا گیا ، اسی طرح کی ایک گاڑی میں بچے کو اغواءکیا گیا تھا جس کے پیش نظر کارروائی کی گئی اور گاڑی کو روکا گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی ناکے پر نہیں روکی اور اسی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں