اہم ترین میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے میچ وننگ ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا

میلبورن (پی این آئی ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میچ جو بھی جیتے اس کو اعتماد ملتا ہے، جس طرح آج جیتے اس سے ہمارا اعتماد بڑھےگا، حارث کو جو دو چھکے پڑے اس نے میچ ہمارے قریب کیا۔

میلبرن میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ ویرات سے ہمیشہ امیدیں ہوتی ہیں اس لیے زیادہ نظریں بھی ان پر ہوتی ہیں، ویرات اور پانڈیا کی شراکت نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، یہ صرف ویرات کی نہیں بھارت کی بھی بہترین اننگز ہے۔روہت شرما کا کہنا تھا کہ تیرہویں اوور تک ہم میچ میں بہت پیچھے تھے مگر ویرات اور پانڈیا نے اچھا کھیلا، پاکستان کی بولنگ کے سامنے آخری پانچ اوورز میں 60 رنز کرنا آسان نہ تھا، ہم اپنا مڈل آرڈر جلدی ایکسپوز نہیں کرنا چاہ رہے تھے۔بھارتی کپتان نے حارث رؤف کو پڑنے والے دو چھکوں کو ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا اور کہا کہ حارث کو جو دو چھکے پڑے اس نے میچ ہمارے قریب کیا، اندازہ ہوگیا تھا کہ آخر میں ایک اسپنر کا اوور باقی رہے گا۔

اہم ترین میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے میچ وننگ ٹرننگ پوائنٹ بتا دیا
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی۔ بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں