بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

میلبرن(آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سر انجام دینے والے کپتان بابراعظم اگر اگلی 8اننگز میں 269 رنز اسکور کر لیتے ہیں تو وہ ویرات کوہلی سے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تیز ترین 3500 رنز بنانے کا اعزاز چھین لیں گے۔سابق بھارتی کپتان نے 96 ٹی ٹومنٹی اننگز میں 3500 رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جبکہ بابراعظم اب تک 92 میچز کی 87 اننگز میں 3231 رنز بنا چکے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان اگر 8 اننگز میں 269 رنز اسکور کرتے ہیں تو وہ تیز ترین 3500 رنز اسکور کرنے والے بیٹر بن جائیں گے۔پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ قومی ٹیم کے گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں