پاکستان کی بیٹنگ اچھی رہی تو۔۔۔ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج کھلاڑی کولن منرو نے بڑی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین کولن منرو کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کی بیٹنگ اچھی رہی تو پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم ہو گی۔ کولن منرو کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے فٹ ہونے کا پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا، فٹنس کے بعد پاکستانی تیز گیند باز اب مکمل تیار ہے، وارم اپ میچ میں انہوں نے اچھی بولنگ کی ہے اگر پاکستان کی بیٹنگ اچھی رہی تو پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم ہو گی۔

 

 

واضح کولن منرو پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم راولپنڈی ریڈرز کے مینٹور ہیں ،کولن کے مطابق شاہین آفریدی آغاز اور پھر ڈیتھ اوورز میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہیں ، جس سے پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے بولنگ پاکستان ٹیم کا کبھی مسئلہ نہیں رہا ، بیٹنگ لائن اپ کو بڑے رنز بورڈ پر ڈالنے ہوں گے ، بیٹنگ پر توجہ دے کر پاکستان ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم بن سکتی ہے ، 160 کی بجائے 170 ، 180 رنز کرنا ہوں گے تاکہ بولرز دفاع کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں