ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، کونسا پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی سے بھی زیادہ خطرناک ہو گا؟ سابق بھارتی کرکٹر کا دعویٰ

کراچی(پی این آئی ) سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے حارث رؤف کو شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک بولر قرار دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی گیند بازوں سے متعلق ٹوئٹر پر تبصرہ کیا اور حارث رؤف کو پاک بھارت میچ کے لیے زیادہ خطرناک محسوس کیا۔

 

 

انہوں ںے لکھا کہ گیند باز غیر متوقع کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ شاہین نہیں حارث رؤف ہیں کیوں کہ ممکن ہے کہ 23 اکتوبر کو کھیلے جارہے میچ میں شاہین دستیاب نہ ہوں۔سابق بھارتی بلے باز نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے اوپنر کو آؤٹ کرنے پر شاہین کے ان سوئنگ یارکر کی تعریف کی۔آکاش چوپڑا نے کہا کہ شاہین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 2 وارم اپ میچز افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے افغانستان کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف نے بھی افغانستان کے خلاف 2وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رؤف نے ستمبر میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی وکٹیں حاصل کی تھیں۔دوسری جانب شاہین نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے3 اہم کھلاڑیوں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں