اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ 2023 میں پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافی کے سوال پر رمیز راجا نے کہا کہ ایشیا کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائے گا، آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں آپ بھائی صاحب ، سب کچھ انڈیا نہیں ہے کچھ ہم بھی ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے کہا ہے کہ
بھارتی ٹیم ایشیاء کپ 2023ء کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کریگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023ء کیلئے پاکستان نہیں آئے گی۔بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے پاکستان سے ایشیاکپ کی میزبانی چھینتے ہوئے ایونٹ کونیوٹرل مقام پر کھیلنے عندیہ دیا ہے۔قبل ازیں بھارتی بورڈ کے 36ویں اجلاس میں ایشیاء کپ کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے
بحث ہونی تھی۔بھارتی ٹیم نے سال 2008ء میں آخری مرتبہ ایشیاء کپ کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سے ممبئی حملوں کا الزام لگا کربھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتا رہا ہے۔یاد رہے کہ سال 2008ء کے ایشیاکپ میں بھارت کو سری لنکا سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں