شاہ زیب قتل کیس، شاہ رخ جتوئی کو رہائی ملتے ہی بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفتر نے شاہزیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی بریت کا معاملہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اٹارنی جنرل آفس کی طرف سے شاہ رخ جتوئی کی بریت کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سامنے اظہار تشویش کیلئے خط کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے۔

 

 

 

خط میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی بریت کےفیصلے سے قبل اٹارنی جنرل آفس سے رائے طلب نہیں کی گئی، سپریم کورٹ اس معاملےکو پہلے ہی اہم آئینی معاملہ قرار دے چکی ہے۔ یہ دہشت گردی کا معاملہ تھا لیکن سپریم کورٹ دہشت گردی کے جرم پر عدالتی فیصلوں سے ہٹ کر نتیجے پرپہنچی ہے، سمجھوتے، فساد فی الارض اور دیگر معاملات میں اس کیس پر نظر ثانی بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں