آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر ہوں گے، معاون خصوصی اطلاعات چوہدری رفیق نیر کا اعلان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیر اعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،ماحولیات وسمال انڈسٹریز چوہدری رفیق نیئر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پرہوں گے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں سپریم کورٹ میں الیکشن کے التواء سے متعلق کوئی درخواست زیر سماعت نہیں ہے

چوہدری محمد اکتوبر نیئر نے بلدیاتی انتخابات کے التواء کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں اور بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔اپنے خصوصی بیان میں چوہدری محمد رفیق نیئرنے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس حوالے سے کوئی درخواست زیر سماعت نہیں ہے،حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے التواء کیلیے کوئی درخواست دائر نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close