راولپنڈی(پی این آئی)عدالت نے متروکہ وقف املاک کو لال حویلی سے متعلق کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت نے محکمہ متروکہ وقف املاک کی لال حویلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے متروکہ وقف املاک کے بے دخلی کے نوٹس پر عملدرآمد 2 ہفتے کے لیے روک دیا۔متروکہ وقف املاک کی بے دخلی کے نوٹس کے خلاف شیخ رشید کی درخواست منظور کر لی گئی اور عدالت نے متروکہ وقف املاک کو لال حویلی سے متعلق کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں