شیخ رشید کی لال حویلی جوابی کارروائی، لال حویلی خالی کرنے کا حکم رک گیا

راولپنڈی (پی این آئی) شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کے حکم کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔راولپنڈی کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو اس ضمن میں نوٹس جاری کر دیا۔ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو کل منگل کو مکمل ریکارڈ سمیت عدالت طلب کر لیا گیا اور کوئی غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ شیخ رشید کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لال حویلی سابق وفاقی وزیر کی ملکیت ہے،

جن کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔ شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ مقدمے کی تاریخ 24 اکتوبر مقرر ہے اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس حوالے سے شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت کو بتایا کہ لال حویلی شیخ رشید احمد کی کئی دہائیوں سے ملکیت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں