ہسپتال کی چھت پر لاشیں رکھنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملتان(آئی این پی)نشتر اسپتال ملتان کی چھت پر لاشوں کو رکھنے کے معاملے کی انکوائری مکمل ہوگئی، لاشیں وصول کرنے اور چھت پر رکھنے والے اسپتال ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا،نشتر اسپتال میں لاشوں کو چھت پر رکھنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس نشتر اسپتال میں ہوا جس میں کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ارسال کردی،

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاشیں وصول کرنے اور چھت پر رکھنے والے اسپتال ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی کیونکہ انہیں لاشیں کمرے میں رکھنی چاہیے تھیں،رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس جس دن لاوارث لاش لائے گی اس کے 28دن کے بعد لاش لے جانیکی ذمہ دار ہوگی، پولیس یونین کونسل کے سیکرٹری کے ساتھ مل کر لاش کی تدفین کرے گی، اسپتال انتظامیہ اور پولیس لاشوں کی تدفین کے لیے آپس میں رابطے میں رہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں