حلقہ این اے 237ملیر، عمران خان کو پیپلزپارٹی رہنما نے پیچھے چھوڑ دیا، 68پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آگئے

کراچی (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 ملیر کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 194 میں سے 68 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہوچکے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آٹھ میں سے سات حلقوں میں خود انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ وہ غیر سرکاری نتائج میں کسی نشست پر پیچھے گئے ہیں۔

 

 

 

غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 7 ہزار 25 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 7 ہزار 544 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ اس نشست پر اب تک کے نتائج میں عمران خان کے مخالف امیدوار کو ان پر لگ بھگ 500 ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔ یہ نشست تحریک انصاف کے جمیل احمد خان کا استعفیٰ منظور ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے یہ نشست 33 ہزار 280 ووٹ لے کر جیتی تھی جبکہ پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 31 ہزار 907 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close