حلقہ این اے 108ضمنی الیکشن، عمران خان نے عابد شیر علی کو چاروں شانے چت کر دیا، 90پولنگ اسٹیشنز کےغیر حتمی نتائج میں واضح برتری

اسلام آباد(پی این آئی)این اے 108 فیصل آباد 8 کے 353 میں سے90پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خا22188ووٹ لے کر آگے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے 16168ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے جیتی تھی۔ انہوں نے یہاں سے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ ن لیگ کے عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ لے کر ناکام قرار پائے تھے۔ یہ نشست سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے فرخ حبیب کا استعفیٰ منظور کیے جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close