مہربانو قریشی بمقابلہ سید علی موسیٰ گیلانی، حلقہ این اے 157ملتان ، کون آگے نکل گیا؟ 27پولنگ اسٹیشنز کے نتائج غیرحتمی جاری

ملتان (پی این آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے 27 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔ اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی چھ ہزار 697 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مہر بانو قریشی پانچ ہزار 801 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ نشست مہر بانو قریشی کے بھائی اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔سنہ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار زین قریشی 77 ہزار 371 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جب کہ ان کے مد مقابل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی 70 ہزار 830 ووٹ لے سکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں