ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

ملتان (پی این آئی)ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔۔ ملتان میں ضمنی الیکشن کے خواتین کے پولنگ سٹیشن پر تصویریں بنانے پر پی ٹی آئی کےمقامی رہنما اور یوسی چیئرمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین حامد جنجوعہ غیر متعلقہ طور پر خواتین پولنگ سٹیشن میں موجود تھے،حامد جنجوعہ خواتین پولنگ سٹیشن میں موبائل سے فوٹیج بنا رہے تھے،ریٹرننگ آفیسر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین خواتین کو ہدایات دے رہے تھے،پولنگ سٹیشن 72 سے پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close