آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے نئے ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کیلئے نئے ترقیاتی منصوبوں، سرکاری ملازمین کی تقرریوں تبادلوں نئی آسامیاں تخلیق کرنے، وزیر اعظم، وزراء اور ممبران اسمبلی کی طرف سے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اور اور زکوة کمیٹیوں میں صوابدیدی عہدوں پر تعینات غیر سرکاری ایڈمنسٹریٹرفارغ کرنے کا حکم دیا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق 27 نومبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے شیڈول جاری ہوتے آزاد کشمیر بھرمیں سرکاری ملازمین کی تقرریوں،تبادلوں اورنئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کردی گئی ۔آزادکشمیر میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور اعلانات پر پابندی کا اطلاق ہو گا وزیراعظم ،وزرا اور ممبران اسمبلی سرکاری فنڈز زکوة اوقاف، بیت المال اور سوشل ایکشن پروگرام کے فنڈز کی تقسیم اور اعلانات نہیں کرسکیں گے البتہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، احساس پروگرام اور ماہانہ زکوة کی تقسیم سرکاری اہلکاروں کے ذریعے جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن نے سرکاری ملازمین کے الیکشن مہم میں حصہ لینے جلسے جلوسوں میں شرکت کرنے سرکاری وسائل اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں