عوام کیلئے بڑا ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز عنایت اللّٰہ دولہ کے مطابق اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف دالوں کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے فی کلو کمی ہوگئی ہے، دال چنا 15 روپے کمی کے بعد فی کلو 230 روپے ہوگئی۔

دال مسور 15 روپے کمی کے بعد 295 روپے فی کلو، سفید چنا 15 روپے کمی کے بعد 305 روپے فی کلو، دال مونگ 15 روپے کمی کے بعد 245 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔دال ماش 30 روپے کمی کے بعد 380 روپے فی کلو، ثابت دال مسور 20 روپے کمی کے بعد 290 روپے فی کلو اور کالا چنا 15 روپے کمی کے بعد 220 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 31 روپے تک کمی کی گئی ہے، مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close