مظفرآباد شہر کی تز ئین و آرائش کے حوالے سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

مظفرآبا د (آئی اے کے) مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان بنانے، شہرکی تز ئین وآرائش کے حوالے سے کمشنر مظفر آباد ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں ایس ای ہائی ویز راجہ امجد صدیق، ایس ای عمارات ندیم احمد مغل،چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد اظہر گیلانی، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز، ایکسیئن عمران مختار، ایکسیئن برقیات راجہ محمد رئیس، ایکسیئن ہائی ویز حبیب مغل و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات کی روشنی میں نلوچھی سے پترینڈ پراجیکٹ کے مابین روڈ سے نیچے اور دریا تک کی زمین کو بطورWildlife scndtuaryنوٹیفائیڈ کرنے اور تھوری پارک اور ملحقہ علاقہ میں واٹر سپورٹس کا جامع منصوبہ لائچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات پر عملدرآمد کے لیے فوری طور پر کا م شروع کریں۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ مکمل معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد شہر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور ترقیاتی منصوبہ کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائی جائے۔ مظفرآباد شہر کو دارالحکومت کے شایان شان بنانے کے لیے شہر کی تزئین و آرائش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لیے متعلقہ محکمہ جات بہتر انداز میں کام کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں