حافظ حمد اللہ نے عمران خان کے لانگ مارچ کو “ٹھس” قرار دے دیا

لاہور (پی این آئی) حکومتی اتحاد کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ ہو یا لانگ، ٹھس ہو جائے گا، اگر وہ جلاؤ گھیراؤ کریں گے تو قانون ان سے نمٹے گا۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ایوانِ وزیرِ اعظم میں گفتگو غیر محفوظ ہے، یہ ملکی سالمیت کے لیے خطر ناک ہے، اس کا سد باب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف گرفتار ہوسکتے ہیں تو فارن فنڈنگ، قاضی فائز عیسیٰ کیس اور سائفر معاملہ ثابت ہوجائے تو عمران خان کی گرفتاری میں کیا قباحت ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان نے مزید کہا کہ انہیں مچھ جیل میں رکھیں گے لیکن کھانے کے سوا انکی کوئی پسندیدہ چیز نہیں دیں گے کیونکہ ہمارے پاس وہ چیز ہے نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close