باپ کا بیٹے کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

سکھر(آئی این پی) نافرمان بیٹے کی مبینہ زیادتیوں سے تنگ والد بیٹوں کے ہمراہ سراپا احتجاج،بیٹے کو لاتعلق کردیا ہے لیکن قرضدار و پولیس تنگ کررہیہے ، تحفظ فراہم کرتے ہوئے نجات دلائی جائے ، ،والد کی دہائی تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے گرم گودی کے مکین امین راجپوت نے اپنے بیٹے عبدالوحید کی راجپوت کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ک اسکا بیٹا عبدالوحید غلط کاموں میں پڑ گیا تھا

جس کے باعث ہم نے اس سے تمام تر لاتعلقی اختیار کر لی تھی لیکن بیٹے عبدالوحید کے قرضدار مجھے اور میرے بیٹوں خالد ، طاہر، عبدالعزیز، مبارک، محمد علی ، محبوب کو تنگ کر رہے ہیں اور آئے روز پولیس کے ہمراہ میر ے گھر پر چڑھائی کرتے ہیں لاتعلق کرنے کے باوجود پولیس ہمیں بلاجواز گرفتار کر کے لے جاتی ہے متاثرہ شخص نے بالا حکام سمیت ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لیکر بیٹے کے اور اس کے قرضداروں سمیت پولیس سے نجات دلا کر تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close