عمران خان کو ممکنہ گرفتاری سے بچانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کروانے کیلئے درخواست تیار کر لی گئی، تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کی جانب سے ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں وارنٹ معطل کرنے کے لیے دراخواست دائر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پارٹی وکلاء کی ٹیم نے جوابی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

 

 

پارٹی چئیرمین کے وارنٹ گرفتاری معطل کروانے کیلئے درخواست تیار کر لی گئی ہے، درخواست ضلعی عدالت میں دائر کی جائے گی۔ دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔ پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close