آزاد کشمیرسپریم کورٹ، نئے عدالتی سال کا آغاز کی تقریب 3 اکتوبر کوچیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں ہو گی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں 3 اکتوبر 2022 بروز سوموار نئے عدالتی سال کا آغازہو رہا ہے۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں نئے عدالتی سال کی تقریب دن 10 بجے سپریم کورٹ مظفرآباد میں منعقدہو گی۔۔ اعلی عدلیہ کے معزز ججز کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل آزاد جموں و کشمیر، وائس چیئرمین بار کونسل، سپریم کورٹ ہائی کورٹ و سنٹرل بار کے صدور و دیگر عہدیداران، سپریم کورٹ کے وکلا، قانون و انصاف سے وابستہ اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

تقریب کے فوری بعد مقدمات کی سماعت ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close