اسلام آباد ( آئی این پی ) آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی نو منتخب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سیلاب کی مشکل صورتحال میں پاکستان کاساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔ جمعرات کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈانے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل گفتگو کی ، وزیرخزانہ نے سیلاب سے انفراسٹرکچر، فصلوں کے نقصانات پر معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ،آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستانی معیشت کودرپیش چیلنجز کے بارے میں آئی ایم ایف کے جائزے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا مقصد اسٹرکچرل مسائل حل کرنا ہے، اسٹرکچرل مسائل کے حل سے پاکستان مالیاتی خسارہ ختم کرکے پائیدار ترقی کی طرف بڑھ سکے گا۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ امریکا میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی، ایم ڈی نے سیلاب کی مشکل صورتحال میں پاکستان کاساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا، ایم ڈی نے پروگرام کی شرائط پر نظر ثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کااعادہ کر تے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کیلئے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں