لاہور(آئی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے ویڈیوز کے معاملے پر ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان ہاس تحقیقات کی ہیں جس کے مطابق ویڈیو بنانے والا شخص پی سی بی کے ملازم کا مہمان تھا۔پی سی بی کے مطابق ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والا شخص پی سی بی کا ملازم نہیں جبکہ وڈیو بنانے والے شخص نے اپنے عمل پر معذرت کر لی ہے۔
پی سی بی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مواد بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے ملازم کے خلاف ڈسپلنری کارروائی شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ ویڈیو ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک صارف کی جانب سے مختلف اوقات میں پی سی بی دفاتر،گرانڈ اور این ایچ پی سی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی تھیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں