ایاز امیر کی اہلیہ نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)سارہ قتل کیس میں سینئر صحافی ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت میں سارہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،ایاز امیر کی اہلیہ ثمینہ شاہ نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق نامزد ملزمہ نے بیرسٹر حسنات گل کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ ملزمہ کانام مقتولہ کے چاچا اور چاچی نے نامزد کیا،

ملزمہ کئی سالوں سے جائے وقوعہ فارم ہاوس کی رہائشی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم شاہنواز امیر نے قتل سے قبل مقتولہ کی رخصتی کیلئے مجھے وٹس ایپ پر میسج کیا اور قتل کے بعد صبح 9 بجکر 12 منٹ پر فون وقوعہ کے متعلق آگاہ کیا۔درخواست میں کہنا تھا کہ ملزمہ کمرےکی طرف دوڑی لیکن تب تک مقتولہ سارہ انعام قتل ہوچکی تھی، شاہنواز امیر کو کمرے میں بیٹھنے کو کہا، تب تک والد ایاز امیر نے پولیس کو آگاہ کردیا تھا۔دائر درخواست کے مطابق

اسلام آباد پولیس چندمنٹوں میں جائےوقوع پرپہنچ گئی، ملزمہ ثمینہ شاہ کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں اورنہ ملزمہ چشم دیدگواہ ہیں۔ملزمہ ثمینہ شاہ صحت کےمسائل سےدوچارہے، استدعا ہے کہ ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت ازقبل ازگرفتاری منظورکی جائے۔گذشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں گرفتار صحافی ایاز امیرکوایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکردیا تھا۔خیال رہے مرکزی ملزم شاہ نواز پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں ہیں ، ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو جمعہ کو قتل کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں