کراچی سے لاہور مسافر ٹرینوں کی بحالی کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

لاہور (پی این آئی) سیلاب کے باعث ریلوے ٹریک اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ کراچی سے لاہور مسافر ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق سندھ میں متاثرہ ٹریک سے ابھی مکمل طور پر پانی نہیں اترا۔ اس حوالے سے ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی اترنے اور انسپیکشن کے بعد ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بات اہم ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ریلوے کو اب تک تقریباً چار سو سے پانچ سو ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close