کونسی دو شخصیات پارٹی کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہیں؟ حامد خان نے عمران خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی) نامور قانون دان حامد خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے پہلا اختلاف جہانگیر ترین اور علیم خان پر ہوا،عمران خان کو بتایا کہ دونوں پارٹی ہائی جیک کرنے آئے ہیں،پی ٹی آئی کے کچھ سابق ارکان کی وجہ سے پارٹی سے علیحدگی ہوئی۔ حامد خان کا گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نے معاملات پرانے طریقے سے طے کرنے کیلئے پیغام بھجوایا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کے ذریعے پیغام بھجوایا۔

فواد چوہدری نے توہین عدالت کیس میں عدالت پر جارحانہ حملہ کیا،فواد چوہدری کا مقصد تھا کہ عمران خان پر فردِ جرم لگ جائے۔ انکا کہنا تھا کہ فواد چوہدری جیسے لوگوں کو تکلیف ہے،آقاؤں کے نمائندوں کا مقصد پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانا ہے۔جانتے ہیں پرانے لوگ بہترین مشورہ دیں گے،عمران خان کو منع کیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف ریفرنس نہ بھیجیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ وہ فواد چوہدری کا نام سننا پسند نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔عمران خان نے جو معذرت کی اسے غیر مشروط معافی نہیں کہتے،حامد خان نے کہا کہ عمران خان کی پوزیشن یہ تھی کہ میں نے توہین عدالت نہیں کی۔ہم نے کہا کہ اگر عدالت کو یہ تاثر ملا ہے تو ہم اس کی معذرت کرتے ہیں۔حلف نامے میں بھی یہی لکھیں گے کہ کوئی توہین عدالت نہیں کی۔وکیل عمران خان نے کہا کہ غیر مشروط معافی کا مطلب توہین عدالت کا اقرار کرنا ہے۔کہیں بھی یہ نہیں کہا کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ توہین عدالت کی ۔ حامد خان نے مزید کہا کہ وہ فواد چوہدری کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے۔

اختلافات ہوتے ہیں،مجھے کوئی تحریک انصاف سے الگ نہیں کر سکتا جبکہ فواد چوہدری اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان پر برس پڑے تھے۔ایک ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے حامد خان کو ڈمی قرار دیا،فواد چوہدری نے حامد خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت اور عمران خان کے درمیان کا معاملہ ہے وکیل ایسے ہی منہ اٹھا کر کھڑا ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close