پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے گھر دھماکہ

اسلام آباد(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کے گھر سے دھماکے کی آواز سنائی دی گئی ، پولیس کے مطابق دھماکہ گیزر پھٹنے سے ہوا ، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔اسلام آباد پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما کے گھر سے دھماکے کی آواز سنی گئی اور اطلاعات ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ان کے گھر پہنچ گئی ہے،

اطلاعات کے مطابق پولیس صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے،اس سے قبل کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close