بابراعظم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرا دیا؟

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شکست کی ذمہ داری باولنگ پر ڈال دی ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری باولنگ معیار کے مطابق نہیں تھی اور نہ ہی پلان کی مطابق باولنگ ہوئی ،اس حوالے سے بیٹھ کر بات کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو ہدف ملا اس کے مطابق بلے بازی نہیں ہوئی، ہماری کوشش تھی کہ اچھا آغاز فراہم کریں لیکن ہماری اوپر نیچے وکٹیں گریں ۔کپتان نے کہا کہ شان مسعود کی بیٹنگ دیکھ کر مڈل آرڈر پر اعتماد پیدا ہوا ہے ، امید ہے وہ اگلے میچوں میں بھی اچھا پرفارم کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close