پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ

کوہاٹ (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی کے گھر پر دستی بم کا حملہ ہوا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں شہریار خان آفریدی کے آبائی گھر پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے شہریار آفریدی کے گھر پر ہونے والے حملے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر میں کریکر بم سے حملہ ہوا ہے۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ اللّٰہ کریم ان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close