نوسر باز خواتین صرافہ بازار سے لاکھوں روپے کا سونا لے اڑیں

لاہو ر( آئی این پی) لاہور میں نوسر باز خواتین صرافہ بازار سے لاکھوں روپے کا سونا لے اڑیں۔ بتایاگیاہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے منصورہ میں نوسر باز خواتین نے جیولری کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کا باکس غائب کردیا۔

جیولری شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا غائب کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآگئی جس میں خاتون ملزمہ کو زیورات کا باکس اپنی چادر میں چھپاتے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے واردات کا مقدمہ متاثرہ دکاندار غلام یاسین کی مدعیت میں تھانہ ہنجروال میں درج کرلیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی موجودگی کے باوجود پولیس ملزم خواتین کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close