پوری دنیا سے ساڑھے 4 لاکھ ٹینٹ آئے ہیں، ہمیں 15 لاکھ ٹینٹ کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ کی چیخیں

شکارپور(آئی ا ین پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا سے ساڑھے 4 لاکھ ٹینٹ آئے جبکہ ہمیں 15 لاکھ ٹینٹس کی ضرورت ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور میں بے نظیر ٹاون میں ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا اور اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ کے اندر پانی نکال کر آبادی کو بحال کریں گے۔ دوران گفتگو وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں غیرمعمولی بارشیں ہوئیں جس کی توقع نہیں تھی، بعض علاقوں میں 1100 اور کہیں1800 ملی میٹر بارشیں ہوئیں،

اس وقت 2 لاکھ کیوسک پانی دریائے سندھ میں جا رہا ہے ہم اب ان شگافوں کو پر کررہے ہیں جن سے پانی کا اخراج کیا گیا۔ مراد علی شاہ کے مطابق سندھ کے ہر ضلع کا دورہ کیا ہے ، ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے ، 2ماہ میں پچھتر فیصد پانی نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں اب تک ساڑھے 4 لاکھ ٹینٹ مل چکے، ضرورت15 لاکھ کی ہے غیرملکی امداد میں اب تک صرف 10 ہزار ٹینٹ ملے ہیں۔ سیلابی امداد پر بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے،

جن کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ مدد کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close