توہین الیکشن کمیشن نوٹس، عدالت نے عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کارروائی روک دی

راولپنڈی (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کر دیے۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عمران خان اور فواد چوہدری کی طرف سے وکیل فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری سے متعلق شوکاز نوٹس کے معاملے پر اب عدالت کا لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر کو ہو گی۔ یہ بات اہم ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور سینئر رہنما فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز جاری کیے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں