کچھ دنوں بعد پنجاب بھی مسلم لیگ (ن) کا ہو گا، پنجاب حکومت کے خاتمے کی تہلکہ خیز پیش گوئی

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہاہے کہ کچھ دنوں بعد پنجاب بھی مسلم لیگ (ن) کا ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانامشہود نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف دن رات پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چار سابقہ وزیر اعظم کوئی پروٹوکول نہیں لیتے ، یہ لاڈلہ اتنی سکیورٹی میں گھومتا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ سیاسی جلسے کے لیے پنجاب کے وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر استعمال کر تا ہے، مطالبہ ہے اس کا احتساب کیا جائے،رانامشہودنے کہاکہ محمد خان بھٹی کے خلاف ہم چارج شیٹ لارہے ہیں،بہت جلد اندر ہوگا۔رانا مشہود نے دعوی کیا کہ کچھ دنوں بعد پنجاب بھی مسلم لیگ (ن) کا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close