ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) سپیڈ سٹار شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیاء کپ 2022ء کے دوران ویرات کوہلی اپنی کھوئی ہوئی فارم میں واپس آئے اور 3 سال کے عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری اسکور کی۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی آسٹریلیا میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے ۔تاہم پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی شاید ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ایسا اپنی توجہ کرکٹ کے دیگر فارمیٹس پر مرکوز رکھنے کے لیے کر سکتے ہیں اور اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو میں دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close